تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چین کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر افسوس کا اظہار

چین کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر افسوس کا اظہار

بیجنگ، (نوپ انٹرنیشنل نیوز) چین نے امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے اور چین سمیت تمام متعلقہ فریقین نے اس پر شدید مایوسی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے الجزائر کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں فوری فائر بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی، انسانی امداد کی عوام تک رسائی کی ضمانت اور جبری منتقلی کی مخالفت کا مطالبہ کیا گیا تھا جو نہ صرف وقت کی فوری ضرورت ہے بلکہ انسانیت کے کم سے کم تقاضوں پر بھی مبنی ہے ۔اس قرارداد کی سلامتی کونسل کے ارکان کی بھاری اکثریت نے حمایت کی اور چین نے اس کے حق میں ووٹ دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ چین غزہ میں فائربندی کی جلد از جلد تکمیل، انسانی صورتحال کو بہتر بنانے ، دو ریاستی حل کے نفاذ کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہےگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سجاس کا سالانہ افطار ڈنر، رواں سال سجاس کے تحت حمزہ خان اورعمر شاہین عمرے کی سعادت حاصل کریں گے، دوسری بار سجاس کی تقریب میں شریک ہوا ہوں، ممبران کو عمرہ پیکچ دینا قابل قدر کام ہے، ملائیشین قونصل جنرل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ بوائز اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے