تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چیف سیکریٹری سندھ سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات ، عام انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ

چیف سیکریٹری سندھ سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات ، عام انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے سندھ میں نئی۔ تعینات صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ کی ملاقات، ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گی چیف سیکریٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو بتایا کے حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہونے مزید کہا کے شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کے الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمشین مکمل طور پر تیار ہے۔ انہونے مزید کہا کے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کے الیکشن کمیشن انتخابات کے لیئے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ دوران ملاقات جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) سندھ علی اصغر سیال بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے