کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سیکریٹری کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت تمام سیکریٹریز شریک ہوئے جب کے تمام کمشنرز نے وڈیو لینک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں اینٹی کرپشن مقدمات، ترقیاتی منصوبے، ملازمین کی پینشن آٹومیشن، کورٹ مقدمات، ملازمین کی پروموشن، ڈسپلینری ایکشن، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، سمیت دیگر ایجنڈا زیر غور آئے اجلاس میں سیکریٹری امپلیمینٹیشن اور کووآرڈینشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2023 سے اب تک مختلف محکموں نے اینٹی کرپشن کو 99 مقدمات بھیجے ہیں جن میں سے اینٹی کرپشن نے 21 مقدمات حل کئے جب کے 78 مقدمات زیر التوا ہیں، اینٹی کرپشن بھیجے گئے مقدمات میں سب سے زیادہ تعداد محکمہ خوراک کے 46 مقدمات ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف 1285 ڈسپلینری ایکشن کے کیس زیر التوا ہیں، سب سے زیادہ کیسز محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 562 ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مختلف محکموں میں اس وقت 204 پینشن سے کیس زیر التوا ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی مختلف محکموں کو 2023 سے اب تک 2745 احکامات اور شکایات موصول ہوئے ہیں جس سے سے 2369 کو حل کیا گیا ہے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ملازمین کے پیشن میں تاخیر کے بہت شکایات ہیں، پینشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہونے کہا کہ پیشن کو مکمل ڈجیٹلائیز کیا جائے گا اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام محکموں کی ڈجیٹائیزیشن کرے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ہائے کورٹ اور لوور جوڈیشری میں وقت پر جواب داخل کریں۔ تمام محکمے کورٹ مقدمات کے لئے الگ سیکشن بنائیں اور 3 روز میں فوکل پرسن مقرر کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ریٹائرڈ افسران کے زیر استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے ریٹائرڈ افسران سے گاڑیاں فوری منگوائیں ۔ انہونے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر زمینوں پر انکروچمنٹ کے خاتمے کو یقینی بنائیں، انہونے کہا کہ مختلف منصوبے اس وجہ سے وقت پر مکمل نہیں ہو پا رہے کہ ان منصوبوں کو محکمہ روینیو کی جانب سے زمین نہیں فراہم کی جا رہی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی پرفارمینس کا جائزہ لیا جائے گا چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ سینیئر افسران کی زمہ داری ہے کہ حکومت کو اصلاحات کے لئے سفارش پیش کریں، مختلف محکموں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جن کے متعلق کابینہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔