کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائیکورٹ کی پٹیشن نمبر 1734/2024 اور 4279/2020 کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنر کو تحریری ہدایات نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایک حکم نامہ 19ستمبر 2024 کو جاری کیا ہے جس کی کاپی اس خط کے ساتھ منسلک کی جارہی ہے، لہذا تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تعلقہ، ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر مزدوروں کی سیسی میں رجسٹریشن کے حوالے سے فوری طور پر کیمپ قائم کریں اور ایک سنجیدہ مہم چلائی جائے جس کے ذریعہ گھروں پر کام کرنے والے آفراد سے لے کر صنعتی و کمرشل اداروں میں کام کرنے والے ہر محنت کش کی سماجی تحفظ کے ادارے میں رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔
ان ہدایات کے بعد مختلف ڈپٹی کمشنرز نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ساتھ ہی مختلف ڈسٹرکٹ کے سول جج بھی سندھ سوشل سیکورٹی کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا ہنگامی دورہ بھی کررہے ہیں، کمشنر سیسی میانداد راہجو نے بھی اس حوالے سے گزشتہ روز سیسی کے تمام ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کا ایک اہم اجلاس سیسی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا تھا۔
Home / پاکستان / چیف سیکرٹری سندھ سید اصف حیدر شاہ نے محنت کشوں کی سیسی میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کردیں