کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) چیئر مین کورنگی ٹاﺅن نعیم شیخ نے کورنگی ٹاﺅن میں زیر تعمیر it سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اپوزیشن لیڈر محمد ہارو ن ، ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین،ڈائریکٹر ایڈمن محمد آصف، ایڈیشنل ڈائریکٹر آصف عمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رحمت اقبال اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم اور ملک کا مستقبل اور بہترین سرمایہ ہوتے ہیں ان کی بہتر نشو نماءاور تربیت ہماری قومی ذمہ داری ہے اس it سینٹر کا قیام کا بنیادی مقصد کورنگی کی عوام کےلئے تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے اس it سینٹر سے مستقبل میں ہزاروں نوجوان تعلیم حاصل کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا اور کورنگی کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ کورنگی ٹاﺅن بچوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ نصابی اور غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کورنگی ٹاﺅن میں زیر تعمیر it سینٹر کے موقع پر کہی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن نعیم شیخ نے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین نے کہا کہ ہم دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شعبے انقلاب برپا ہوگیا ہے جدید ٹیکنالوجی کے تعاﺅن سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری آئی ہے ا گر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے تو ہمارے اس عمل سے شرح خواندگی میں اضافہ اور ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پائے گا۔