کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین)چیئر مین کورنگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ دورے کے موقع پر کہاکہ غریب عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کورنگی ٹاﺅن اپنے ہسپتالوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کررہی ہے اور کورنگی ٹاﺅن کی کاوشوں سے بلدیہ کورنگی نے غریب اور مستحق لوگوں کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو جہاں یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں کورنگی کی عوام کے لئے کارڈیک ہسپتال کا قیام عمل میں لا رہے ہیںچیئر مین کورنگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہاکہ جہاں کورنگی ٹاﺅن میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے اور صاف ستھرے روشن صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے وہیں اپنے زیر انتظام طبی مراکز کو فعال اور اسے ترقی دے کر عوام کو گھر کے نزدیک سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہارچیئر مین کورنگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کورنگی میٹرنٹی ہسپتال میں کارڈیک ہسپتال کے سلسلے میں دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر غلام فرید، ڈاکٹر طاہر صغیر، ڈاکٹر جاوید سیال، ڈاکٹر اسد ملک، چیف میڈیکل آفیسر کورنگی ڈاکٹر ایاز سومرو اور دیگر بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے مزید کہاکہ آج کے دور میں علاج اور ادویات غریب عوام پر بوجھ بن گیا ہے غریب اور مستحق افراد بروقت علاج اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیںاس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر کورنگی ڈاکٹر ایاز سومرو نے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کو کورنگی ٹاﺅن کے زیر انتظام ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی.