تازہ ترین
Home / اسلام آباد / چیئرمین سینیٹ کی قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی مذمت

چیئرمین سینیٹ کی قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی مذمت

اسلامآباد، (نوپ نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ان واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد امن اور جمہوریت کے دشمن ہیں اور ملک کا امن خراب کرنے کی کسی مذموم سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے