کراچی،( رپورٹ، ذیشان حسین) چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم کی صدارت میں ٹاؤن آفس میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمن سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے کہا کہ ہے کہ مالی سال 2024-25کابجٹ عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے اور ترقی یافتہ مثالی ٹاؤن بنائیں گے۔ انہوں نے بجٹ برائے 2024-25کی تیاری کے حوالے سے میونسپل کمشنر تنویر آرائیں سمیت تمام محکمہ جاتی سربراہاں سے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین نے محکمہ جاتی افسران کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس محدود وسائل ہیں مگر امید ہے کہ حکومت سندھ سے OZT کی مد میں زیادہ فنڈز فراہم کئے جائیں اور ان وسائل کو عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ استعمال کیلئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ ایسا بجٹ تیا ر کریں کہ جس سے عوام کو سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ محرم سے پہلے عوام کو امام بارگاہوں کے اطراف معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی پیور بلاک کے زریعے تعمیر و مرمت اور سیوریج کے نظام کی درستگی،روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت،درستگی اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ ٹی ایم سی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید تجاویز جلد ازجلد تیار کر کے پیش کریں تاکہ میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔ چیئرمین نے محکمہ لوکل ٹیکس میں ٹیکس کلکشن کی ماہانہ و ہفتہ وار رپورٹ مرتب کی جائے۔ محکمہ انسدادِ ناجائز تجاوزات کے ڈائریکٹر نظیر سومرو ریکوری میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی میونسپل کمشنر تنویر آرائیں نے ترقیاتی منصوبوں کی اسکیموں کے لئے ہر ھیڈ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی جس پر چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے تجویز منظور کر تے ہوئے لیبر کونسلر رحیم ساریو و اکاؤنٹس آفیسر ممتاز زرداری کو ان تمام اسکیموں کا سروے مکمل کر کے چیئرمین کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی اس اجلاس میں سپرانٹنڈنگ انجینئر جاوید احمد، اکاؤنٹس آفیسر الطاف شیخ، ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈ ڈی ممتاز زرداری، بجٹ آفیسر مبشر مدنی،ڈائریکٹر انسدادِ نا جائز تجاوزات نطیر سومرو،ڈائریکٹر آئی ٹی ظفر اقبال بھی موجود تھے۔