کراچی, (نوپ اسپورٹس) چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی، تھروبال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے پاک کالونی میں منعقد ہوئے، مہمانِ خصوصی محمد جواد خان ڈائریکٹر ایجوکیشن موریرو میر بحر ٹاؤن کے تعاون سے موریرو میر بحر ٹاؤن کے طلباء وطالبات کے درمیان بیڈمنٹن،رسہ کشی،تیراندازی، تھروبال اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء وطالبات نے بھرپور انداز میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کی اس موقع پر فاتح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد جواد خان ڈائریکٹر ایجوکیشن سعید احمد انچارج اکاؤنٹ سیکشن سپروائزرز محمد آصف، شکیل احمد اور اسپورٹس آرگنائزر ریحان احمد نے شرکت کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو میڈل اور اسناد تقسیم کیے اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں کیونکہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر طلباء وطالبات نے ڈائریکٹر ایجوکیشن، انچارج اکاؤنٹ سیکشن اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کرتے ہیں اور اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔
Home / پاکستان / چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل رسہ کشی اور تھروبال کے مقابلے, ڈائریکٹر ایجوکیشن موریرو میر بحرٹاؤن کی سربراہی میں مقابلے