Home / پاکستان / چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول، آج بیڈمنٹن اور ٹینیکوائٹ کے مقابلے منعقد ہو نگے۔

چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول، آج بیڈمنٹن اور ٹینیکوائٹ کے مقابلے منعقد ہو نگے۔

کراچی، (نوپ اسپورٹس) چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں آج بیڈمنٹن اور تینیکوائٹ کے مقابلے پاک کالونی میں موجود اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی میں منعقد ہوں گے۔ جس میں بوائز اور گرلز کی تین کیٹیگریز جونیئر مڈلر اور سینیئرز میں کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرایوب جذبانی ہونگے آرگنائزر کے مطابق یہ ایونٹ جمعہ اور ہفتہ 12 اور 13 جنوری تک جاری رہے گا جس میں سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے پروگرام کا افتتاح سابقہ اسپورٹس انچارج سائٹ ٹاؤن رعنا پروین اور انجمن فلاح بہبود برائے خواتین کی چیئر پرسن میڈم بابر اسماعیل کرینگی۔اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب کے سیکرٹری محمد ریحان اکرم کے مطابق اب تک مرحوم سعید احمد صدیقی کیس مشن کو جاری رکھتے ہوئے امسال 16 کھیلوں میں سے 8 کھیل منعقد ہو چکے ہیں۔ اس اسپورٹس فیسٹیول کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس سرگرمیاں کے موقع فراہم کرنا ہے تاکہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سطح پر سے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر کے ملک و قوم کے لیے تیار کرنا ہے اب تک 500 سے زائد کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شرکت کر چکے ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بشیر احمد ربانی کی 38 سالہ خدمات پُر پروقار تقریب کا اہتمام

  منتظمین اور معاونین نے گلدستہ، تحائف اور توصیفی سوونیئر پیش کیا بشیر ربانی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے