کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زہراہتمام کراچی کے نوجوان پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں۔چھٹے الفا اسپورٹس فیسٹیول میں ریکارڈ 8 ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا، کراچی کا یہ پرائیوٹ تعلمی ادارہ گزشتہ 15 روز سے شہر کے مختلف وینیوز پراسپورٹس گیمز منعقد کرنے کا مرکز بنا رہا۔جس میں 70 تعلیمی اداروں کے درمیان 16 گیمز میں مقابلے ہوئے جن میں کرکٹ، فٹسال، باسکٹ بال، روئنگ ریگاٹا، تھرو بال، آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ڈاج بال، آرم ریسلنگ، جیمناسٹک، ٹیک بال اور شطرنج کے کھیل نمایاں گیمز میں شامل تھے ان مقابلوں میں انڈر13 سے لیکر انڈر 19 کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں کا جوش و جزبہ عروج پر دکھائی دیا، اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں ہوئی 16 مختلف گیمز کے 11 مقابلوں میں الفا کالج نے سبقت حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر 395 پوائنٹس حاصل کئے اور پہلی پوزیشن کی حقدار ٹہری دوسری پوزیشن نیکسر کالج کی رہی جس نے 305 پوائنٹس لئے جبکہ کراچی گرامر اسکول کی تیسری پوزیشن رہی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سر کلیم صدیقی اور ڈاکٹر ہما بقائی تھیں جنھوں نے انعامات تقسیم کئے کالج پرنسپل صائمہ رضا، اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ غیاث، دی نیکسٹ اسکول کے اسپورٹس کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت مختلف گیمز کے کوچز اور شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کاشان اقبال کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار کامیابی نے مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس کی راہیں آسان کردی ہیں وہ بہت جلد نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر مختلف گیمز کا انعقاد کریں گے۔