تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 سے وکٹوں شکست دے دی

چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 سے وکٹوں شکست دے دی

کرائسٹ، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے مسلسل چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور کیوی ٹیم کومیچ میں کامیابی کے لئے 159 رنز کا ہدف دیا، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ناقابل شکست 90 رنز کے ساتھ نمایاں رہے کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 11 گیندوں قبل 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان کی 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز اور گلین فلپس نے 52 گیندوں پر تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ڈیرل مچل کو عمدہ بیٹنگ پر مین اف دا میچ دیا گیا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو بعد میں درست ثابت ہوا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناکر کیوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 159رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 90 رنز بنائے دیگر بیٹرز میں محمد نواز ناقابل شکست 21،بابر اعظم 19 اور افتخار احمد 10 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے دو، دو جبکہ ایڈم ملن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناکر میچ میں کامیابی کے لئے کیویز کو 159 رنز کا ہدف دے دیا ۔جواب میں میزبان کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل کے ناقابل شکست 72 اور گلین فلیپس کے ناقابل شکست 70 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 11گیندوں قبل 18 ویں اوور کی پہلی بال پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر فن ایلن کی صورت میں گری جب کیوی اوپننگ بیٹر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، اس کے بعد ٹم سیفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا ، ول ینگ آئوٹ ہونے والے تیسرے کیوی بلے باز تھے جن کو شاہین شاہ آفریدی نے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈٹیم کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں بلکہ اپنی ٹیم کو جیت سے بھی ہمکنار کرایا اور ناقابل شکست رہے۔ ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی ٹیم کے تینوں کھلاڑی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئوٹ کئے۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل کو دھواں دار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے