Home / اہم خبریں / چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزازہے، ایونٹ میں بھارت سمیت 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق ، سید سلطان شاہ

چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزازہے، ایونٹ میں بھارت سمیت 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق ، سید سلطان شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائندکرکٹ لمیٹڈ کے صدر سیدسلطان شاہ نے کہا ہے کہ چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزازہے۔میگا ایونٹ میں بھارت سمیت 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ویمن ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرے گا۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ دبئی میں 27 فروری کو 25ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی دی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال نومبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ ، نیپال اور میزبان پاکستان شامل ہے جبکہ آسٹریلیا ایونٹ میں شرکت کا جلد فیصلہ کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ ، پنجاب اور سندھ سے رابطے میں ہیں ۔ ایونٹ کے میچز کے لئے وینیوز کاتعین باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل اجلاس کے موقع پر بھارت سمیت مختلف ممالک کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں ،جنہوں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارت بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین مہانتیش جی کے نے بھی پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سید سلطان شاہ نے کہاکہ 2018 ایک روزہ ورلڈ کپ کے 6 سال بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کاانعقاد ہو رہا ہے جس کے لئے ہم بھرپور تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال دسمبر 2025 میں پہلا ویمن ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ کپ کا انعقاد بھی ہو رہا ہے ۔ یہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو گا جس میں پاکستان شرکت کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے