لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے دن سری لنکا اور بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کرلی غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی افغانستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنزبنائے کپتان اباسین نے 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنزبنائے شرافت نے 38 رنزکی اننگز کھیلی سری لنکا کیجانب سے سندروان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں سری لنکا نے ہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹون کے نقصان پر حاصل کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی سری لنکا کیجانب سے چندانہ دیش اپریا (Chandana Deshappriya) نے 54 اور دمیت سانداروان (Damith Sandaruwan) 49 ناٹ أؤٹ اسکور کئے حبیب میٹرو کے بزنس ہیڈ عثمان جاوید اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے دمیت سانداروان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا سعید اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کیخلاف 67 رنزسے کامیابی حاصل کی بنگلہ دیش کی بلائنڈ ٹیم نیپال کیخلاف 20 اوورز میں 179 رنزبنا کرأؤٹ ہو گئی عارف حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی بنگلہ دیش 19.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی کپتان عارف حسین نے 6 چوکوں کی مدد سے 54 اور محمد سلمان نے 34 رنز بنائے جواب میں نیپال نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنزبنائے بھرت ڈاھپا (Bharat Dhapa)نے 31 رنزاسکورکئے عارف حسین مین آف دی میچ قرار پائے.