کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ بلدیاتی افسران کے ہمراہ رحیم آباد کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاک کے کاموں کا جائزہ لینے کےلیے دورہ کیاچیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہےہیں، عوام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں بلدیاتی سہولیا بلاامتیازوتفریق ہر علاقے تک پہنچائ جارہی ہے جس میں تاحال کامیاب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پار ٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے اور اب کورنگی کی عوام اس بات کی گواہ ہے کہ پچھلے ادوار میں کورنگی میں کسی نے کام نہیں کراۓ جو پیپلز پارٹی کرا رہی ہے اور کورنگی میں بے انتہا ترقیاتی کام کراۓ جارہے ہیں اور کورنگی کی عوام کی جانب سے پزیرائ مل رہی ہےانہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی رائے کو بھی اہمیت دیکر اس میں بہترین مشوروں کو شامل کرکے اقدامات کیئے جارہے ہیں اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ جو ترقیاتی کام و دیگر بلدیاتی سہولیات ان کیلئے یقینی بنائی جارہی ہیں، اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لیں اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں، اس موقع پرکورنگی ٹاؤن علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
Home / اہم خبریں / چئیر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ عوام کو بلدیاتی سہولیات پہنچانے کیلئے شب وروز کوشاں ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہےہیں