تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ۔ رات گئے کام بند ہونے پر اظہار ناراضگی۔ 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ۔ رات گئے کام بند ہونے پر اظہار ناراضگی۔ 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ24/7 کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے