تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی پی پی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینئیرضلع شرقی آصف خان کی ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر آصفہ بھٹوزرداری اور دادو سے زبیرجونیجوکو مبارکباد

پی پی پی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینئیرضلع شرقی آصف خان کی ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر آصفہ بھٹوزرداری اور دادو سے زبیرجونیجوکو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینئیرضلع شرقی آصف خان نے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر آصفہ بھٹوزرداری اور دادو سے زبیرجونیجوکو منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی سیاست کے بعد پارلیمانی سیاست میں عکس بے نظیرآصفہ بھٹو شہید بے نظیربھٹو کی طرح ملک وقوم کی آوازبنیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ آصفہ بھٹوزرداری کی کامیابی پیپلزپارٹی کی مقبولیت کامظہرہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع شرقی کے رابطہ دفترمیں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔ آصف خان نے کہاکہ این اے 207 کے ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے،آصفہ بھٹوزرداری نے عام انتخابات میں ملک گیرانتخابی مہم چلاکرپیپلزپارٹی کا منشورعام کیا،انہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔آصف خان نے کہاکہ ملتان جلسہ میں سیاست میں باضابطہ انٹری دینے والی آ صفہ بھٹو زرداری پارلیمانی سیاست میں شہید بے نظیربھٹو کی جدوجھد کا آئینہ دارثابت ہونگی۔ انہوں نے آصفہ بھٹو کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی بی آصفہ نے اپنی بلامقابلہ کامیابی کوعوام اورپیپلزپارٹی کارکنان جیالوں کے نام کیا ہے اوراس عزم کودہرایا ہے کہ وہ ملک وقوم کے لیے ہرفورم پرجدوجھد کے لیے تیارہیں۔آصفہ بھٹو کا سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکرملک وقوم کی خدمت کرنے اورہرحلقے میں جاکرعوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کااعلان خوش آئندہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے