تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایف یو جے کے نائب صدر غلام اکبر جعفری کی ایس پی آر اے دفتر آمد، مرحوم خاور حسین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

پی ایف یو جے کے نائب صدر غلام اکبر جعفری کی ایس پی آر اے دفتر آمد، مرحوم خاور حسین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نائب صدر غلام اکبر جعفری نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کے یو جے کے سینئر رہنما سید موسیٰ رضا زیدی بھی موجود تھے۔

غلام اکبر جعفری نے ایس پی آر اے کے رکن صحافی مرحوم خاور حسین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت و لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایس پی آر اے کے صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، خزانچی وکیل راؤ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی سمیت سینئر صحافیوں اور ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایس پی آر اے کے صدر کامران رضی نے کہا کہ مرحوم خاور حسین ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ غلام اکبر جعفری نے کہا کہ خاور حسین میرے چھوٹے بھائیوں کی مانند تھے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے