تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) فیز فور کے تیسرے روز گروپ ای اور ایف سے 12 میچوں کا فیصلہ

پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) فیز فور کے تیسرے روز گروپ ای اور ایف سے 12 میچوں کا فیصلہ

پشاور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پشاور میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) فیز فور کے تیسرے روز گروپ ای اور ایف سے 12 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں گولز ایف سی نے ایس ٹی ایم ایف سی کو 11-0 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں ینگ شاہین سول کالونی نے آفریدی یونائیٹڈ کو 5-0 سے شکست دی۔ تیسرا میچ گولز ایف سی اور ینگ شاہین سول کالونی کے درمیان کھیلا گیا جس میں گولز ایف سی 5-1 سے کامیاب رہی۔ چوتھے مقابلے میں آفریدی یونائیٹڈ نے ایس ٹی ایم ایف سی کو 15-1 سے شکست دی۔ پانچویں مقابلے میں ینگ شاہین سول کالونی نے ایس ٹی ایم ایف سی کو 18-4 سے مات دی۔ گروپ ای کے آخری میچ میں گولز ایف سی نے آفریدی یونائیٹڈ کو 5-2 سے شکست دی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر گولز ایف سی اور ینگ شاہین سول کالونی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ گروپ ایف کے پہلے میچ میں عسکری ایونجرز اور ایریگیشن ایف سی کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ عسکری ایوینجرز نے حریف ٹورو فٹبال اکیڈمی کے خلاف 6-1 سے جیتا۔ تیسرے میچ میں ٹورو فٹبال اکیڈمی نے خان ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔ چوتھا گیم ایریگیشن ایف سی نے خان ایف سی کے خلاف 3-0 سے جیتا۔ گروپ ایف کے پانچویں میچ میں ایریگیشن ایف سی نے تورو فٹبال اکیڈمی کو 5-2 سے شکست دی۔ گروپ ای کے آخری گیم میں عسکری ایوینجرز نے خان ایف سی کو 6-3 سے شکست دی۔ گروپ ایف سے عسکری ایوینجرز اور ٹورو فٹ بال اکیڈمی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے