تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس 116 سے جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع سواتی نے کاغذات جمع کروادیئے

پی ایس 116 سے جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع سواتی نے کاغذات جمع کروادیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹرنوپ) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مختلف حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ، جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے پی ایس 116 گلشن معمار سے جبکہ جے یوآئی لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو نے پی ایس 106 لیاری سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروالئے ہیں اس موقع پر پی ایس166 کے جنرل سیکریٹری محمد شریف گبول ، قاری طلحہ زبیر سواتی، حبیب الرحمن باجوڑی ، مولانا عبدالرحمن ترندی، مولانا بختیار کاکڑ، منظور شاہ ، مولانا ڈاکٹر محمد علی ، ظہور خان آفریدی ، رحمت سلام ، عبدالوہاب گبول، معین گبول ودیگر بھی موجود تھے ڈی سی آفس ویسٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کا کہنا تھا کہ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاخیر میں دو دن کا اضافہ خوش آئند ہےلیکن اس کا اعلان کل شام کو ہوجانا چاہئے تھا ، الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری یقینی بنائے ، نام نہاد وڈیروں اور سرداروں کا دباؤ برداشت کرنے والے افسران تعینات کئے جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی صوبہ سندھ کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لارہی ہے ، ہمارا منشور نبی کریم کی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر ظالم سے بغاوت ، ہر مظلوم کی حمایت اور بلاتفریق پوری انسانیت کی خدمت ہے ، ہم اسی جذبے سے سر شار ہوکر عوامی سیاست کرتے ہیں ، انہوں نےکہا کہ جے یوآئی میں مختلف قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کی شمولیتوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ، لاڑکانہ ، سکھر ، کشمور ، شکارپور سے بڑے سیاسی رہنماؤں کی جے یوآئی میں شمولیت سے پارٹی کو سندھ میں بےپناہ سیاسی تقویت حاصل ہورہی ہے ۔
مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق پی ایس 106 سے جے یوآئی امیدوار مولانا ناصر محمود سومرو کے کاغذات نامزدگی ڈی سی آفس ساؤتھ کراچی میں سعید احمد دستی ایڈوکیٹ ،مولانا اقبال احمد سومرو ودیگر نے جمع کرالئے جبکہ این اے 206 نوشہرو فیروز سے مولانا عبدالرحمن ڈنگراج ، این اے 209 سانگھڑ سے رئیس غلام محمد مری ، این اے 217 ٹنڈو الہ یار سے مولانا عبد الشکور تھیبو ، این اے 223 بدین سے مولانا فتح محمد مہیری، این اے 248 کراچی سے ملک عنایت اللہ محسود، پی ایس06 تنگوانی سے قاری کفایت اللہ ، پی ایس 59 ٹنڈوالہ یار سے حاجی اللہ بخش پتافی ، 70 ٹنڈوباگو سے قاری عبدالواحد فاروقی ، پی ایس 124 سے حافظ عبد الباقی گودھرا , پی ایس 129 کراچی سینٹرل سے مولانا سلطان محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروالئے ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے