کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت ایگزیکٹو کمیٹی اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی آف سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی سمیت تمام ممبران نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں مسلسل چودہویں بار کلین سوئپ کرنے پر دی ڈیموکریٹکس پینل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے، ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بے لوث خدمت اور تاریخ ساز کاموں کی وجہ سے پریس کلب کے ممبران کا اعتماد دی ڈیموکریٹکس پینل پر بڑھتا جارہا ہے، یقین ہے نو منتخب صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب احمد، نائب صدر عبدالرشید میمن خازن احتشام سعید مفتی، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کی ساتوں نشست پر منتخب شمس کیریو، مونا صدیقی، شازیہ حسن’ نواب قریشی’ شعیب احمد’ رانا جاوید اور نور محمد کلہوڑو نہ صرف ممبران کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے بلکہ مسائل کے حل اور صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز کے اتحاد کو پائیدار اور مزید مضبوط کرنے کے لئے اپنی ساری توانائی کے ساتھ کام کریں گے، مشترکہ بیان میں جمہوری روایات کی پاسداری اور انتخابی عمل میں حصہ لینے پر آزاد پینل اور جرنلسٹس پینل کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔