تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل نائن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے کرفاتحانہ آغاز کیا،سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہوا، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپننگ جوڑی نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹیم کو 157 رنز کا جاندارآغاز فراہم کیا،سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20 اور محمد وسیم جونئیر 4 رنز ہی بنا سکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں ں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔زلمی کے کپتان بابر اعظم 68، صائم ایوب 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، اسکے علاوہ دیگر کوئی بلے باز بھی قابل ذکرکارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2، محمد عامر، عقیل حسین، محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پی ایس ایل نائن کے ایک اور کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی، ملتان میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کیخلاف 55 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی کنگز 186 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے