تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پی ایس ایل نائن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور، (نوپ اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل اپنی دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع 60 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ ٹیم کی کامیابی میں سعود شکیل کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے لاہور کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 63 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے کوئٹہ کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے