تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: ملتان سلطان نے لاہور قلندرکو 60 رنز سے ہرا دیا۔

پی ایس ایل نائن: ملتان سلطان نے لاہور قلندرکو 60 رنز سے ہرا دیا۔

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کا بڑا اپ سیٹ،قسمت لاہور قلندر کا ساتھ نہ دے سکی، مسلسل چھٹے میچ میں شکست۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں صرف 154 رنز پرآٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ کپتان رضوان صفر پر آٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں صرف 154 رنز پرآٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 اور وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سکندر رضا 17 ، کامران غلام 12 اور شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سلمان فیاض 8 ، جارج لینڈا 5 اور جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 6 میچز کھیلے اور اسے چھ میں ہی شکست ہوئی۔دوسری جانب ملتان سلطانز 6 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔بہتریں کارکردگی پر اسامہ میر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ آج کی شکست کی بڑی وجہ ڈسپلن کی کمی تھی جبکہ باولنگ اور بیٹر بھی اچھا پرفارم نہ کر سکے اس کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی بہت کمزوریاں تھیں،اکیلا شاہین کیا کر سکتا ہے۔ جیتنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک نہیں جیت سکے۔ملتان سلطان کے اسامہ میر نے کہا کہ آج جیت کی یقینا بہت خوشی ہے ٹیم ورک بہت اچھا تھا۔ آج جو زیادہ وکٹیں لی ہیں اس میں میرے کوچ کا بڑا کمال ہے ان سے بہت سیکھنے کو ملا۔ میدان میں چیمپیئن بننے کیلئے آئے ہیں۔ آج میری ماں کی دعا میرے ساتھ تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے