تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی یہ لاہور قلندر کی مسلسل تیسری شکست ہے

پی ایس ایل نائن: ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی یہ لاہور قلندر کی مسلسل تیسری شکست ہے

ملتان، (اسپورٹس رپورٹر) ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان دوسرے ہی اوور میں صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑ کر ایک اچھے اسکور کی بنیاد فراہم کی۔ ڈوسن نے نصف سنچری اسکور کی اور 37 گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے دوسرے اینڈ سے فخر زمان نے بھی 41 رنز کی باری کھیلی لیکن 36 گیندیں کھیلنے کے باوجود وہ نصف سنچری اسکور نہ کر سکے سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے کے موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور محمد علی کی دوسری وکٹ بن گئے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے سلطانز کی جانب سے محمد علی ایک مرتبہ پھر 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے شاہین کی جانب سے کرایا گیا پہلا اوور میڈن کھیلا اور اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے زمان خان گیند پر بولڈ ہو گئے گزشتہ دو میچوں میں عمدہ باریاں کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس اس مرتبہ صرف 9 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے جبکہ یاسر خان بھی صرف 8 رنز بنائے۔ دوسرے اینڈ سے محمد رضوان ڈٹے رہے اور اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے ڈیوڈ ولی کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 75 رنز کی فتح گر شراکت قائم کی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایک اور شاندار باری کھیلتے ہوئے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی باری کھیلی۔رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے میدان سنبھالا اور انہوں نے ڈیوڈ ولی کے ساتھ مل کر اسکور کو 146 تک پہنچا دیا لیکن اسی مرحلے پر ولی کی 25 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ آخری دو اوورز میں سلطانز کو فتح کے لیے 21 رنز درکار تھے لیکن افتخار نے اسی اوور میں زمان خان کو 24 رنز جڑ کر اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا افتخار نے بہترین جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں 82 رنز کی اننگز کھیلنے والے رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت ملتان سلطانز نے ایونٹ میں لگاتار تیسری فتح حاصل کر لی جبکہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے