تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل نائن: ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان، (اسپورٹس رپورٹر) ملتان میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو 14 رنز پر دونوں غیرملکی اوپنرز ایلکس ہیلز اور کولن منرو پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر آغا سلمان کا ساتھ دینے گزشتہ میچ کے ہیرو اور کپتان شاداب خان کی جگہ جورڈن کوکس آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اسامہ میر کی گیند پر 41 رنز بنانے والے جورڈن کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا جبکہ 14ویں اوور میں ٹیم کی سنچری مکمل ہونے کے ساتھ ہی اعظم خان بھی پویلین لوٹ گئے عماد وسیم بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے 105 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے 52 رنز کی باری کھیلنے والے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو 142 تک پہنچا دیا شاداب 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو یونائیٹڈ نے 140 رنز بنائے تھے لیکن 144 رنز پر پوری ہی ٹیم پویلین لوٹ گئی سلطانز کی جانب سے محمد علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے تین اور اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سلطانز کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا اور نسیم شاہ نے انگلینڈ سے آئے ڈیوڈ ملان کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی۔ اس کے بعد کپتان رضوان کا ساتھ دینے ریزا ہینڈرکس آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی ساجھے داری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی یونائیٹڈ کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب کپتان شاداب کی گیند پر 43 رنز بنانے والے ان کے ہم منصب رضوان 43 رنز بنانے والے رضوان کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا یاسر خان صرف 8 رنز بنا سکے لیکن دوسرے اینڈ سے ریزا ہینڈرکس ڈٹے رہے اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا میچ اختتامی لمحات میں انتہائی سنسنی خیز ہو گیا لیکن افتخار احمد سمیت سلطانز کے بلے بازوں نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ کی آخری گیند پر فتح سے ہمکنار کرا دیا ریزا ہینڈرکس نے 46 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ افتخار نے بھی مشکل وقت میں 18 رنز کی باری کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے نسیم شاہ دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور شاداب نے ایک، ایک وکٹ لی 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے محمد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے