تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل نائن: اسلام اباد یونائٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 8 رن سے شکست

پی ایس ایل نائن: اسلام اباد یونائٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 8 رن سے شکست

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور 77 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد صائم ایوب 38 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔اعظم نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جاری رکھا اور پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور 111 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے ان کی 63 گیندوں کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 202 کے حدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 193 رنز بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے