تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے ملائیشین کمپنی سے جہاز واپس لے لئے ہیں ،ایئر مارشل (ر) فرحت حسین

پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے ملائیشین کمپنی سے جہاز واپس لے لئے ہیں ،ایئر مارشل (ر) فرحت حسین

کراچی، (نوپ نیوز) نگران وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے کہاہے کہ ملائیشیا کی کمپنی سے 2015 میں لیزپر لئے جانے والے دونوں جہاز پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے واپس لے لئے ہیں گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹر کامران مرتضی، سینٹر سیف اللہ ابڑو،سینیٹر رخسانہ زبیر اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے نے 2015ء میں ملائیشیا کی کمپنی سے چھ سال کے لیے لیز پر دو مسافر طیارے حاصل کیے تھے اور ستمبر 2021 میں کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ طیارے جکارتہ واپس بھجوائے گئے انہوں نے کہا کہ چھ ملین ڈالر کی ہم نے ادائیگی کرنی تھی جو مالی مشکلات کی وجہ سے بروقت نہیں کی جا سکی تھی۔کووڈ کی وباء کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار رہا ۔بعد میں ان جہازوں کی واپسی کے لیے ملائیشیا کی کمپنی نے 51ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا لیکن ہم نے مذاکرات کر کے26 ملین ڈالر کی ادائیگی کرکے یہ دونوں طیارے واپس لےلیے ہیں اور اب منافع کما رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے