تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 235آصف خان،پی ایس 97بشیربروہی،پی ایس 98حاکم علی جسکانی،پی ایس 99مستی خان نے ڈورٹوڈورانتخابی مہم تیزکردی

پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 235آصف خان،پی ایس 97بشیربروہی،پی ایس 98حاکم علی جسکانی،پی ایس 99مستی خان نے ڈورٹوڈورانتخابی مہم تیزکردی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 235آصف خان،پی ایس 97بشیربروہی،پی ایس 98حاکم علی جسکانی،پی ایس 99مستی خان نے ڈورٹوڈورانتخابی مہم تیزکردی،ووٹرز،تاجروں،عمائدین،مختلف برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں اورانتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی بلیک میلنگ نہیں ہم اپنی کارگردگی دیانتداری پرفخرکرتے ہیں،این اے 235کے عوام نے سب کوآزمالیا،اب بلاول بھٹو کے نمائندوں کوووٹ دے کرآزمائیں،8 فروری کوکراچی پرقبضہ کرنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے بوریابسترگول کردیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ ٹاؤن،نورخان برفت گوٹھ،مدراس سوسائٹی،سادات امروہہ سوسائٹی،حسین خان کالونی لاسی گوٹھ میں منعقدہ انتخابی جلسوں خواتین کے جلسہ عام اورکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرا قبال ساند،طارق غازی، آصف چانڈیو،سید عدنان نقوی،محمد خان،نورخان آکاخیل،افتخارپیارے،جعفررضا علاقہ معززین وعمائدین اورمختلف شخصیات نے خطاب کیا اورعلاقہ عمائدین نے پیپلزپارٹی امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینیئرضلع شرقی،امیدواراین اے 235آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ 235 میں صفورا،سچل،اسکیم 33کولسانی بنیادوں پربنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا،ماضی میں اگرترقیاتی فنڈزایمانداری سے،سچائی سے لگائے جاتے تو اسکیم 33 کی آبادیاں پسماندہ نہ ہوتیں،عوام سڑکوں کی تعمیر،علاقے کی ترقی،روزگارکے لیے تیرکوووٹ دیں،آپ نے سب کوآزمالیا،اب بلاول بھٹو کے نمائندوں کوووٹ دے کرآزمائیں۔امیدوارسندھ اسمبلی حلقہ 98حاکم علی جسکانی نے کہاکہ ماضی کے منتخب نمائندوں اورنااہل جماعتوں نے اسکیم 33اورگلستان جوہر،گلزارہجری کی آبادیوں کوپسماندہ کردیا،سیاسی بلیک میلنگ نہیں ہم اپنی سندھ حکومت اوربلدیاتی نمائندوں کی کارگردگی پرفخرکرتے ہیں۔ امیدوار،پی ایس 97 بشیربروہی نے کہاکہ پیٹ پرستوں نے این اے 235سمیت سندھ اسمبلی کے حلقوں پرنظریں گاڑھ رکھی ہیں،8 فروری کوکراچی پرقبضہ کرنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے بوریابسترگول کردیں۔امیدوار،پی ایس 99مستی خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سستی بجلی اورگیس گھرگھرفراہم کریں گے، بلاول بھٹو کے معاشی پیکیج سے ہرگھرمیں روزگارہوگا۔پیپلزپارٹی کے رہنما اقبال ساند نے کہاکہ بلاول بھٹو کوووٹ دو،تاکہ آپ کوروزگارمعاشی خوشحالی ملے،بلاول بھٹو کامعاشی پیکیج خوشحالی کی نوید ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے