Home / اہم خبریں / پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں سلیم حبیب یونیورسٹی اور ڈیننگ اسکول آف لاء کی کامیابی

پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں سلیم حبیب یونیورسٹی اور ڈیننگ اسکول آف لاء کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2024 راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی (RLCA) گلبرگ میں جاری مزید دو میچز کے فیصلے ہو گئے کھیلا گیا پہلے میچ فاسٹ بمقابلہ سلیم حبیب یونیورسٹی تھا جس میں فاسٹ یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، جواب میں سلیم حبیب یونیورسٹی نے 139 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلیم حبیب یونیورسٹی کے فرقان حیدر کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دوسرا میچ ڈیننگ یونیورسٹی اور زیبول یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں زیبول یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ڈیننگ یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 172 رنز بنائے جواب میں زیبول یونیورسٹی ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور 16.3 اوورز میں 125رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی میچ کے اختتام پر ڈیننگ اسکول آف لاء کے احسان ترین کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا انہوں نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کی ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے