تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی کریئر بیسٹ سنچری اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہیلی میتھیوز اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بنائے پاکستان ویمنز ٹیم جواب میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی اننگز میں ہیلی میتھیوز اور شیمین کیمبل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں102 رنز کا اضافہ کیا۔ شیمین کیمبل چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر لیگ اسپنر طوبٰی حسن کی گیند پر ایل بی ڈْبلیو ہوگئیں۔ ہیلی میتھیوز نے 150گیندوں پر140 رنز کی ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری ہے اس سے قبل انہوں نے 2021 میں انٹیگا میں سنچری اسکور کی تھی پاکستان ویمنز کی طرف سےلیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال 38 رنز کے عوض دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہیں۔ لیگ اسپنر طوبی حسن نے بھی دو وکٹیں 48 رنز دے کر حاصل کیں پاکستان ویمنز کی اننگز میں طوبٰی حسن 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ہیلی میتھیوز نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے