تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 131 رنز سے ہرادیا

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 131 رنز سے ہرادیا

کوئنز ٹاؤن، (ویب اسپورٹس) نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 131 رنز سے شکست دیدی نیوزی لینڈ کی طرف سے سوزی بیٹس اور پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے سنچریاں اسکور کیں سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان ویمنز کو دو بڑے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ میچ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن میں تیز بولر ڈیانا بیگ انگلی فریکچر ہوجانے کے سبب پوری سیریز سے باہر ہوگئیں جبکہ میچ کے دوران کپتان ندا ڈار چہرے پر گیند لگنے کے سبب میچ سے باہر ہوگئیں۔ 44 ویں اوور میں بولنگ کے دوران گیند ان کے چہرے پر لگی جس کی وجہ سے وہ میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں۔ ان کی متبادل کے طور پر صدف شمس نے میچ میں حصہ لیا جبکہ قیادت کی ذمہ داری فاطمہ ثنا نے سنبھالی۔ندا ڈار کی اگلے میچوں میں شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ویمنز کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر365 رنز بناڈالے پاکستان ویمنز جواب میں 49.5 اوورز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات 36 سالہ سوزی بیٹس کی سنچری تھی انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے108 رنز بنائے۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 13 ویں سنچری ہے۔ انہوں نے برنیڈن بیزی ڈین ہوٹ کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 165 رنز کا اضافہ کیا۔ بیزی ڈین ہوٹ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز اسکور کیے ایمیلیا کر نے چھ چوکوں کی مدد سے83 رنز بنائے جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 36گیندوں پر2 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے70 رنز اسکور کیے پاکستان ویمنز کی طرف سے ام ہانی۔ نشرہ سندھو اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان ویمنز نے پراعتماد آغاز کیا اور سدرہ امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز کا اضافہ کیا۔ منیبہ علی پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے گیارہ چوکوں کی مدد سے105 رنز اسکور کیے۔یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں چوتھی سنچری ہے ان دونوں کے بعد دیگر بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکیں۔صدف شمس 10 بسمہ معروف 14 اور عالیہ ریاض 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔عمیمہ سہیل 7 رنز بناپائیں میزبان ٹیم کی طرف سے ایمیلیا کر نے 44 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے دو ون ڈے انٹرنیشنل 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے ۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے