تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب کے وزیر کھیل و مشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات

پنجاب کے وزیر کھیل و مشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات

لاہور، ( نوپ اسپورٹس )
پنجاب کے وزیر کھیل و مشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اسپورٹس بورڈ پنجاب، لاہور میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت اور پاکستان ٹیم کپتان محمد ذیشان اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ کپتان ذیشان نے پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے وزیر کھیل کو بریفنگ دی اور آئندہ ہونے والی پاک افغان سیریز اور نیشنل چیمپئن کےحوالے سے بتایا جس پر وہاب ریاض نے ٹیم کی اس شاندار کارنامے پر ٹیم کی تعریف کی اور ٹیم کو مالیاتی طور پر سپورٹ کرنے کی یاد دہانی کروائی۔ وزیر کھیل وہاب ریاض کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایشین ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت نے وزیر کھیل وہاب ریاض کو سونیئر پیش کیا۔ اس موقع پر چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی عمران آرائیں، ساجد عباسی، محمد فیض اور محمد نواز بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے