تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) فیز فور کے دوسرے روز گروپ سی اور ڈی سے 12 میچوں کا فیصلہ

پشاور میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) فیز فور کے دوسرے روز گروپ سی اور ڈی سے 12 میچوں کا فیصلہ

پشاور، (رپورٹ، ذیشان حسین) تفصیلات کے مطابق گروپ سی کے پہلے میچ میں ڈی ایف سی نے ینگ کوکی خیل فٹبال کلب کو 13-2 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں کمبائن ساتخیل ایف سی بنر نے آفریدی سٹارز کو 7-1 سے شکست دی۔ تیسرا میچ ینگ کوکی خیل فٹبال کلب اور کمبائن ساتخیل ایف سی بنر کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ کوکی خیل فٹبال کلب 6-3 سے کامیاب رہا۔ چوتھے مقابلے میں ڈی ایف سی نے آفریدی سٹارز کو 3-1 سے شکست دی۔ ڈی ایف سی اور کمبائن ساتخیل ایف سی بنر کے درمیان پانچواں میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ گروپ سی کے آخری میچ میں ینگ کوکی خیل فٹبال کلب نے آفریدی سٹارز کو 4-2 سے شکست دی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ڈی ایف سی اور ینگ کوکی خیل فٹ بال کلب اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

گروپ ڈی کے پہلے میچ میں وچن ایف سی نے حیات آباد ایف سی کو 5-0 سے زیر کیا۔ دوسرا میچ افغان ایف سی نے حریف بابر ایف سی کے خلاف 7-5 سے جیتا۔ تیسرے میچ میں حیات آباد ایف سی نے بابر ایف سی کو 11-2 سے شکست دی۔ چوتھا گیم واچان ایف سی نے افغان ایف سی کے خلاف 7-0 سے جیتا۔ گروپ ڈی کے پانچویں گیم میں وچن ایف سی نے بابر ایف سی کو 4-2 سے شکست دی۔ دن کے آخری کھیل میں حیات آباد ایف سی اور افغان ایف سی کے درمیان میچ 6-6 گول سے برابر رہا۔ گروپ ڈی سے وچن ایف سی اور حیات آباد ایف سی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے