تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی کے تیمور خان، محمد سلیمان اور کے آر ایل کے عبدالفصیح کی سنچریاں

پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی کے تیمور خان، محمد سلیمان اور کے آر ایل کے عبدالفصیح کی سنچریاں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچوں کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں257 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رمیز عزیز نے 80 اور عرفان خان نے 75 رنز اسکور کیے۔ اویس انور نے29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی نے 49 اور شاہنواز دھانی نے 73رنز دے کر دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے ایس این جی پی ایل کو میچ جیتنے کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا ہے۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے دو وکٹوں پر 15 رنز بنائے تھے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف فالوآن کا شکار ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تیمور خان نے 27 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 160 رنز بنائے۔ محمد سلیمان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 263 رنز کا اضافہ کیا غنی گلاس کے محمد رمیز نے 146 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں غنی گلاس کو جیتنے کے لیے 219 رنز کا ہدف ملا ہے۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے 124 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ شرجیل خان 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف اپنی دوسری اننگز 401 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ عبدالفصیح نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سولہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے156 رنز اسکور کیے۔اسطرح انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریوں کا اعزازحاصل کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 153 رنز بنائے تھے شرون سراج نے 65 اور معاذ احمد صداقت نے 53 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے ہائر ایجوکیشن کو کامیابی کے لیے 434 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل کے اختتام پر اس کا اسکور ایک وکٹ پر 117 رنز تھا۔ محمد حریرہ 55 اور سعدخان 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے