تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ ٹرافی: واپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے ہرادیا، ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کا میچ ڈرا

پریذیڈنٹ ٹرافی: واپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے ہرادیا، ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کا میچ ڈرا

کراچی، (رپورٹ، (ذیشان حسین) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے ہرادیا۔ ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے شکست دیدی۔
واپڈا نے کے آر ایل کو جیتنے کے لیے287 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر کے آر ایل نے 39 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ آج چوتھے دن کے آر ایل کی ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی سرمد بھٹی چھ چوکوں کی مدد سے 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عبدالفصیح نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔آصف آفریدی نے 64 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 81 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا غنی گلاس کو میچ جیتنے کے لیے 409 رنز کا ہدف ملا تھا۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن اس نے اپنی دوسری اننگز 38 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور 6 وکٹوں پر300 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 9 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے طیب طاہر نے سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے۔ کاشف علی نے دس چوکوں کی مدد سے59 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد عرفان نے 55 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا محمد علی نے 86 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں پریذیڈنٹ ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ 22 دسمبر کو شروع ہوگا جس میں کے آر ایل کا مقابلہ غنی گلاس سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔ واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی جبکہ ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کے درمیان میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے