تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد اخلاق کی ڈبل سنچری اور علی شفیق کی سات وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد اخلاق کی ڈبل سنچری اور علی شفیق کی سات وکٹیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچوں کے دوسرے دن کی خاص بات واپڈا کے محمد اخلاق کی ناقابل شکست ڈبل سنچری اور علی شفیق کی سات وکٹیں تھیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پہلی اننگز کے اسکور 95 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 80 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔ عمرامین بائیس چوکوں کی مدد سے 158 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رمیز عزیز نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد جنید نے تین وکٹیں حاصل کیں ہائر ایجوکیشن نے دوسرے دن کھیل کا اختتام 224 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ سعد خان نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز اسکور کیے۔ محمد حریرہ نے 58 رنز بنائے ہائر ایجوکیشن کی مجموعی برتری صرف 12 رنز کی ہوئی ہے اور اس کی 3 وکٹیں باقی رہتی ہیں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم واپڈا کے 212 رنز کے جواب میں صرف 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دائیں ہاتھ کے تیز بولر علی شفیق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں واپڈا نے 152 رنز کی برتری لینے کے بعد اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 366 رنز بناکر ڈکلیئر کردی محمد اخلاق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 199 گیندوں پر 202 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ حسن عابد کیانی نے63 رنز بنائے۔
غنی گلاس کو جیتنے کے لیے 519 رنز کا ہدف ملا ہے تاہم کھیل کے اختتام پر اس کی ایک وکٹ 7 رنز پر گرگئی تھی۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے اسکور 360 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمران رفیق نے 14 چوکوں کی مدد سے 79 اور عبدالفصیح نے53 رنز اسکور کیے فیصل اکرم نے 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ابتسام نے 68 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی ٹی وی نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے۔ وقارحسین دس چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے