تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ ٹرافی: عمر اکمل، وقارحسین اور محمد شہزاد کی سنچریاں

پریذیڈنٹ ٹرافی: عمر اکمل، وقارحسین اور محمد شہزاد کی سنچریاں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات واپڈا کے عمر اکمل کی ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کے وقارحسین اور محمد شہزاد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف سنچریاں تھیں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کو واپڈا کے خلاف میچ جیتنے کے لیے367 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے تھے اس سے قبل واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ عمراکمل نے 128 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ احمد شہزاد نے دس چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ ایاض تصور نے 60 رنز کی اننگز کھیلی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو کے آر ایل کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 245 رنز کا ہدف ملا ہے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ رمیز عزیز بارہ چوکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نیازی 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں کاشف علی نے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اسٹیٹ بینک کو جیت کے لیے اب بھی مزید 50 رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں اس سے قبل کے آر ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ معاذ صداقت نے نصف سنچری بنائی۔ آفاق آفریدی نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پی ٹی وی کے خلاف میچ جیتنے کے لیے407 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے 76 رنز بنائے تھے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 421 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی وقار حسین نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 رنز اسکور کیے۔ محمد شہزاد نے 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ حسن محسن نے 53 رنز اسکور کیے۔ سعدخان اور عارش علی خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے