تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ ٹرافی: عمرامین اور محمد سلیمان کی سنچریاں، سلمان علی آغا اور شعیب اختر کی پانچ پانچ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی: عمرامین اور محمد سلیمان کی سنچریاں، سلمان علی آغا اور شعیب اختر کی پانچ پانچ وکٹیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچوں کے پہلے دن کی خاص بات عمرامین اور محمد سلیمان کی سنچریاں اور سلمان علی آغا اور شعیب اخترکی پانچ پانچ وکٹیں تھیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن سلمان علی آغا کی عمدہ بولنگ کے سبب وہ صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جنید 27 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سلمان علی آغا نے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بہترین انفرادی بولنگ ہے۔ زاہد محمود نے 5 رنز دے کر 3 کھلاڑی آوٹ کیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 188 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔عمرامین سترہ چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ رمیز عزیز 53 رنز پر ان کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ یہ دونوں چوتھی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس نے ٹاس جیت کر واپڈا کو بیٹنگ دی جو 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایاز تصور نے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے81 رنز اسکور کیے۔ شعیب اختر نے71 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 45 رنز بنائےتھے اور اس کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں۔علی شفیق نے 10رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی نے کے آر ایل کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 80 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 360 رنز اسکور کیے۔ محمد سلیمان نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے101 رنز اسکور کیے۔ وقارحسین نے 75 رنز بنائے جبکہ جہانداد خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے67 رنز بنائے جس میں 7چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ احمد بشیر نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے