تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک زون موٹرز اور فیصل بینک کے درمیان معاہدہ فضائی آلودگی سے پاک ماحول کیلئے الیکٹرک بائیک کو فروغ دینا ہوگا، صارفین الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر حاصل کرسکتے ہیں

پاک زون موٹرز اور فیصل بینک کے درمیان معاہدہ فضائی آلودگی سے پاک ماحول کیلئے الیکٹرک بائیک کو فروغ دینا ہوگا، صارفین الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر حاصل کرسکتے ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان صارفین کیلئے اب الیکٹرک بائیکس با آسانی آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی، اس حوالے سے پاک زون الیکٹرک موٹرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور فیصل بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ملک کی پہلی الیکٹرک بائیک کمپنی پاک زون الیکٹرک (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور فیصل بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت پہلی بار ڈاؤن پیمنٹ ادا کئے بغیر صارفین اپنے نام پر بغیر مارک اپ کے تین ماہ کی اقساط پر بائیک حاصل کر سکیں گے، صارفین ایک، دو اور تین سالہ پلانز کے تحت آسان اقساط پر بھی الیکٹرک بائیک حاصل کئے جاسکیں گے۔ معاہدے پر پاک زون الیکٹرک موٹرز کے سی ای او ڈاکٹر محمد امجد اور فیصل بینک کے ہیڈ ان سیکیورڈ پروڈکٹس انیق ملک نے دستخط کئے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اب ملک میں الیکٹرک بائیک بن رہی ہیں۔ ملک میں فضائی آلودگی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کے لئے الیکٹرک بائیک کو فروغ دینا ہوگا۔ دنیا بھر میں الیکٹرونک ٹیکنالوجی کی ترقی سے پیٹرولیم فری گاڑیاں بن رہی ہیں۔فیصل بینک سے گرین فنانشل پارٹنرشپ قائم کرنا الیکٹرک بائیک کو صارفین تک با آسانی پہنچانا ہے۔ اس موقع پر پاک زون موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی شاہ زیب امجد، نیشنل سیلز مینیجر میاں نعیم، ریجنل سیلز مینیجر محمد علی شیروانی،آفٹر سیلز ہیڈ ذیشان منصور، اکاؤنٹ ایگزیکٹو سید عثمان نثار، زونل سیلز مینیجر امام بخش سومرو اور فیصل بینک کے فیروز راحیل سیانی، حارث شیخ، عمران امتیاز، افشین فیضان بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے