پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے،صدر مملکت اصف علی زرداری کی روسی صدر کو مبارکباد
Dr.Ghulam Murtaza مارچ 19, 2024 اہم خبریں, بین الاقوامی, پاکستان 21 Views
اسلام آباد، (نوپ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پُراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔