تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کے 56واں اجلاس میں اہم فیصلے، ہاکی کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر یومیہ 150 ڈالر ملیں گے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کے 56واں اجلاس میں اہم فیصلے، ہاکی کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر یومیہ 150 ڈالر ملیں گے

اسلامآباد، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔ کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ایونٹس معاوضہ 150 ڈالر یومیہ کی منظوری اور سابقہ اخراجات کی توثیق سمیت سپورٹس ایونٹس اور بجٹ تخمینہ کی منظوری سے دی گئی۔خواتین کی قومی ہاکی چیمپین شپ سمیت دیگر ڈومیسٹک ا وانٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت و تخمینہ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پی ایچ ایف کانگریس کی جانب سے شہلا رضا کے استعفی کی مستردگی اور انکو منصب کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے فیصلہ کی منظوری سمیت بیرونی اداروں کی جانب سے پی ایچ ایف کے معاملات میں مداخلت پر سخت تحفظات سمیت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی و دیگر متعلقہ سپورٹس فورم سے رابطہ کرنے کے فیصلہ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 56واں کانگریس اجلاس گذشتہ روز راولپنڈی میں منعقد ہوا صدر پی ایچ ایف شہلا رضا کی کراچی میں سیاسی مصروفیات کے باعث پی ایچ ایف آئین کے تحت اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف کے نائب صدر امجد پرویز ستی نے کی۔ اجلاس میں پی ایچ ایف کے منعقدہ اجلاس 19 مارچ کی بالاتفاق رائے توثیق کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری حیدر حسین نے اگست 2022 تا اپریل 2024 کارکردگی پر رپورٹ پیش کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس نے کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل یومیہ معاوضہ 150 ڈالر کے فیصلہ کی توثیق اور سابقہ اخراجات کی منظوری دے دی۔ پی ایچ ایف کانگریس کی جانب سے آئیندہ بجٹ تخمینہ 25کروڑ روپے منظور کیا جس میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایونٹس شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کانگریس کی جانب سے سالانہ آڈت کے لئے نئے آڈیٹرز کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کی جانب سے بیرونی اداروں کی جانب سے پی ایچ ایف کے معاملات میں غیر آئینی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس بابت قرارداد منظور کی گئی۔ پی ایچ ایف کے سابق ممبر کانگریس رانا مجاہد علی پر متوازی تنظیم سازی کرنے پر پی ایچ ایف آئین 25.2 کے تحت تاحیات پابندی عائد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ رانا مجاہد علی کے خلاف ماضی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی متوازی تنظیم سازی کی پاداش میں 10 سال کی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس نے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے برگیڈیئر وحید گل ستی کی سربراہی میں ڈی ایچ اے لاہور کی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تربیت اور سپانسر شپ کے حوالہ سے کاوشوں کو خصوصی خراچ تحسین پیش کیا اور اولمپیئن رشیدالحسن کی جانب سے پاکستان ہاکی کی نامور شخصیات، اولمپیئنز اور ہاکی کے لئے خدمات سرانجام دینے والوں کو خراچ پیش کرنے کے لئے انکے نام سے منسوب شجر کاری کو بھی احسن اقدام قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے