تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے منصفانہ اور پرامن عام انتخابات عوام کی امنگوں کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، چینگ ژی ژونگ

پاکستان کے منصفانہ اور پرامن عام انتخابات عوام کی امنگوں کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، چینگ ژی ژونگ

بیجنگ، (نوپ انٹرنیشنل نیوز) ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حالیہ عام انتخابات منصفانہ، محفوظ اور کامیاب طریقے سے منعقد ہوئے اور اس سے عوام کی امنگوں کی مکمل عکاسی ہوتی ہے یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کا خلاصہ چار الفاظ میں کیا جا سکتا ہے: منصفانہ، ہموار، محفوظ اور کامیاب۔ خاص طور پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے علاقائی طاقتوں کی جانب سے عام انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ بیرونی قوتوں نے پاکستان کے عام انتخابات پر غلط استعمال اور ناانصافی کا الزام عائد کیا ہے جو کہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے .

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے