تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے ایم ایم اے کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستان کے ایم ایم اے کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری

قطر، (نوپ اسپورٹس) قطر کے شہر دوحہ میں سوموار کے روز پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور فنشرز چیمپیئن شپ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا گیا معاہدے کی اس تقریب میں پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ، آپریشنز ڈائریکٹر اویس شاہ، چیئرمین فنشرز چیمپیئن جئی سدھارسن، اور فنشرز چیمپیئن شپ کے ڈائریکٹر شیخ ابو خالد جیسے اہم اراکین موجود تھے اس معاہدے میں ایک ساتھ کام کرنا، وسائل کا تبادلہ کرنا، اور ایم ایم اے کے ایونٹس مل کر منعقد کرنا شامل ہے اس موقع پر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ نے کہا، "معاہدے کی اس تقریب نے پاکستان اور دنیا بھر میں ایم ایم اے کے لیے ایک نیا باب کھولا ہے۔ ایک ساتھ کام کر کے ہم کھلاڑیوں اور فینز کے لیے مزید مواقع پیدا کرسکتے ہیں آئی ایف ٹی ایم ایم اے پروموشن اور ڈائریکٹرآپریشنز پی ایم ایم اے ایف اویس شاہ نے کہا، "اس معاہدے کا مقصد پاکستانی ایم ایم اے اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنا ہےایک ساتھ کام کرکے ہم دنیا بھر میں بڑے اثرات ڈال سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم کمبیٹ اسپورٹس کے لیے نئے ریکارڈس قائم کرنا چاہتے ہیں۔”فنشرز ایم ایم اے پروموشن کے چیئرمین جئی سدھارسن نے بین الاقوامی طور پر مل کر کام کرنے کی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ "ایم ایم اے ایک ایسا کھیل ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو جوڑتا ہے۔ پی ایم ایم اے ایف اور آئی ایف ٹی کے ساتھ مل کر ہم خیالات کا تبادلہ کرکے کھلاڑیوں اور فینز کے لیے مزید راستے ہموار کرسکتے ہیں فنشر چیمپیئن شپ کے ڈائریکٹر شیخ ابو خالد کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے تعاون سے ہم ایم ایم اے کمیونٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور ایم ایم کے کھلاڑیوں کے جذبےکو بڑھا سکتے ہیں۔”

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے