تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ، (نوپ نیوز انٹرنیشنل) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ طویل انتظار کے بعد منظور ہونے والی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے حوالے سےاے پی پی کو بتایا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 25 کے مطابق سلامتی کونسل کی اس قرارداد پر فوری طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس چارٹرکے آرٹیکل کی شرائط کے تحت، اقوام متحدہ کے رکن ممالک 15 رکنی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے پر متفق ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ مہم کو روکنے کے لیے یہ پہلا قدم ہونا چاہیے۔ پاکستان جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک محفوظ، قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے فعال طور پر کام کرتا رہے گا،جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ پیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کو بڑھانے کی فوری ضرورت کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے