تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ڈونیڈن,(رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ، فاطمہ ثنا کی شاندار باؤلنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی تاریخی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر دیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی فتح ہے گرین شرٹس نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گزشتہ روز یونیورسٹی اوول ، ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے میڈی گرین نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، سوزی بیٹس 28 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں ، فاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔اوپنرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، منیبہ علی چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان ندا ڈار کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔ ندا ڈار نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں ، بسمہ معروف نے ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 13 رنز بنائے ، دونوں بیٹرز کے مابین چوتھی وکٹ میں 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے سوفی ڈیوائن نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے