Home / اہم خبریں / پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا اغاز 13 مئی سے ہوگا

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا اغاز 13 مئی سے ہوگا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام دوسری انٹرلوپ پاکستان چیمپئنز لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ 13 مئی سے اقبال اسٹیذیم فیصل آباد میں ہورہا ہے پی سی ایل 2 میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں لاہور سکندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ دیگر ٹیموں میں کراچی آرچرز، کوئٹہ اسٹرائیکرز
اسلام آباد اسٹالیئنز، پشاور لائنز اور ملتان کنگز کی ٹیمیں شامل ہیں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائینگے ایونٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب 17 مئی کو اقبال اسٹیذیم میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے سینئر، جونئیر اور ایمرجنگ پلیئرز اس لیگ میں شرکت کرینگے۔ پی ڈبلیو سی سی مستقبل میں پی سی ایل کو پی ایس ایل کی طرز پر دنیا کی پہلی فرینچائز وہیل چیئر کرکٹ کے طور پر متعارف کرانے کا خواہشمند ہے اس ضمن میں پی سی بی کو بھی پی سی ایل میں بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی ڈبلیو سی سی کے ترجمان کے مطابق پی سی ایل جلد ایک برانذ کے طور پر وجود میں آۓ گی جس سے کھلاڑیوں کو اعلی سہولیات اور مراعات کے ساتھ ساتھ ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے