تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان صحتیاب، قائد اعظم ٹی 20 کپ میں کھیلنے کیلئے پرعزم

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان صحتیاب، قائد اعظم ٹی 20 کپ میں کھیلنے کیلئے پرعزم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹر محمد ذیشان جو گزشتہ تین ماہ سے بائیں بازو کی انجری اور پھینپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھے، صحت یاب ہوچکے ہیں اور قائد اعظم ٹی 20 کپ میں بلوچستان ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ محمد ذیشان ڈاکٹرز کی طرف سے ایونٹ کھیلنے کی اجازت کے منتظر ہیں جیسے ہی فٹ قرار دیئے جانے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھرپور حوصلہ دیا۔ قومی کپتان نے علاج معالجے کے تمام اخراجات کی ذمےداری اٹھانے پر الکرم ٹاول انڈسٹریز اور چیئرمین ریحان چاولہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو کہ ایشین چیمپئن ٹیم کے سرپرست بھی ہیں ۔ یاد رہےکہ محمد ذیشان کی قیادت میں پاکستان دو مرتبہ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے