لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس آفریدی، وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے بعد T20I ٹیم میں پہلی مرتبہ شمولیت اختیار کی ہے۔ صاحبزادہ فرحان، جنہوں نے 2018 میں پاکستان کے لیے اپنا T20I ڈیبیو کیا تھا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 24-2023 میں بہتیریں کاردگی کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کی تیاریوں میں مدد کرے گی جو جون 2024 میں ہوگا وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینزسلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو کہ پانچ میچوں پر مشتمل ہوگا، جو 12 جنوری سے 21 جنوری 2024 تک چار مقامات آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ پر کھیلے جائیں گے پاکستان آسٹریلیا کے دورے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا، جس میں آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں کھیلا جائے گا اسکواڈ 3 جنوری 2024 کو لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، جبکہ وہ کھلاڑی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، 8 جنوری 2024 کو ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے چھ فاسٹ بولرز عامر جمال، زمان خان، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی اور شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے۔ نسیم شاہ، احسان اللہ اور شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ شان مسعود، محمد حارث اور فہیم اشرف جو گزشتہ دو طرفہ سیریز کے دوران پاکستان کے سکواڈ کا حصہ تھے اس سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اسکواڈ میں شامل کھلاڑی روانگی سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے جمع ہوں گے۔ کیمپ 28 دسمبر 2023 سے 3 جنوری 2024 تک لاہور میں ہوگا۔ کیمپ کے لیے نو اضافی کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے جن میں محمد حارث، عارف یعقوب، محمد عمران، محمد عامر خان، سجاد علی جونیئر، شہاب خان، احمد شہزاد، کامران غلام اور عمیر بن یوسف شامل ہیں۔ سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان۔
شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ
دوسرا ٹی ٹوئنٹی – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن
تیسرا ٹی ٹوئنٹی – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن
چوتھا ٹی ٹوئنٹی – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ
پانچواں ٹی ٹوئنٹی – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ