تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں فروری میں ٹرائی سیریز ہو گی، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی

پاکستان میں فروری میں ٹرائی سیریز ہو گی، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی

لاہور، (نوپ اسپورٹس) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دئبی میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پرجنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو (Mr Lawson Naidoo)اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوسے (Mr Roger Twose) سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ملاقات میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے